• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی38 پرائمری خواتین اساتذہ کے دور دراز تبادلے

 راولپنڈی (ناصر چشتی،خصوصی نمائندہ) محکمہ تعلیم پنجاب نے راولپنڈی کی38 پرائمری خواتین اساتذہ کا دور دراز علاقوں میں تبادلہ کر دیا،جس سے ان  خواتین اساتذہ میں بے چینی بڑھ گئی۔محکمہ تعلیم نے ان اساتذہ کو ان سکولوں میں تعینات کیا ہے جہاں صرف ایک ٹیچر تھا ۔گزشتہ سال ٹرانسفر پالیسی  کے تحت سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے ان پرائمری سکولوں سے جہاں 2 سے زیادہ ٹیچر تعینات تھیں، تبادلے کر دیئے گئے، جس کے بعد پرائمری سکول بری طرح متاثر ہو گئے۔ اب ان سکولوں میں اساتذہ کی کمی  کو پورا کرنے کیلئے شہروں اور ہوم سٹیشن  سے دوردر ازخواتین سے اساتذہ کا تبادلہ کر دیا گیا جس کی وجہ سے خواتین اساتذہ میں بے چینی پائی  جاتی ہے۔ اساتذہ  کا مؤقف ہے جہاں پہلے ہی ٹیچر کم تھے وہاں سے ٹیچروں کا کیوں تبادلہ کیا گیا، اس امر سےنہ صرف تعلیم متاثر ہوئی  بلکہ اپنے ہوم سٹیشن سے دور دراز تبادلوں کی وجہ سے بے چینی بڑھ گئی ہے۔ 
تازہ ترین