ملتان کے لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس نے 10 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان کے حسین آگاہی بازار میں پلازہ کی ایک لنڈے کے کپڑوں کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائربریگیڈ کے 6فائرٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔
پولیس کے مطابق قریب واقع ایک نجی بینک کی عمارت کو بھی خالی کرا لیا گیا۔