وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مستند شواہد ہیں کہ دوسرے ممالک دہشت گردی میں ملوث ہیں، جو پاکستان میں دہشت گردی کی فنڈنگ بھی کررہے ہیں۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری شمالی سرحد پر تقریباً ہزارگز کے فاصلے پردہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے بے رحمانہ طریقے سے نمٹنا ہوگا، سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے، فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سہون دھماکے سے ایک دن پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی بات ہورہی تھی، دہشت گرد اچھے اوربرے نہیں ہوتے، دہشت گرد دہشت گرد ہوتے ہیں۔