ٹھٹھہ(نامہ نگار) کیلے کی فصل پر وائرس کے حملے کے باعث فصل سوکھنے لگی۔ کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، پیدوار میں کمی کے باعث کیلے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے کنارے جنگلات اور کچے کے علاقے میں کیلے کی فصل پر وائرس کے حملے کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ پر پھیلی ہوئی کیلے کی فصل سوکھ رہی ہے جس کے باعث مقامی کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ کیلے کی فصل شدید متاثر ہونے کی وجہ سے کیلے کی پیداوار میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اور مارکیٹ میں کیلا دستیاب نہ ہونے کے باعث کیلے کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور فی من 800 روپے اضافے کے ساتھ 1200 روپے سے بڑھ کر 2000 روپے تک جا پہنچی ہے۔