مردان (نمائندہ جنگ ) مردان میں فائرنگ اور خودکشی کے دو مختلف واقعات میں کلاس نہم کے طالب علم سمیت دوافراد جان سے گئے جبکہ ایک زخمی بھی ہوگیا ۔فائرنگ کا واقعہ گڑھی کپورہ کے علاقہ بٹ گرام میں رونما ہوا پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی پر رونما ہوا مبینہ ملزمان نواب علی ولد خالد زمان اور حاضر زمان ولد شاہ زمان نے ساجد ولد عبدالرحمان اور اس کے بھانجے اسد پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ گھر کے سامنے کھڑے تھے بعدازاں اسد نے ہسپتال میں دم توڑد یا ۔ادھر کاٹلنگ کے علاقہ پیپل سے تعلق رکھنے والے کلاس نہم کے طالب علم زاہد ولدبوستان نے زہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ خود کرلیا۔خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔