• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کا لیاقت بابا پتھروں کو ریوڑیوں کی طرح کھاتا ہے

Liaquat Ali Mardan Baba Eats Like Stones
مردان کا لیاقت بابا پتھروں کو ریوڑیوں کی طرح کھاتا ہے ۔کہتاہے پتھر نہ کھاؤں تو طبیعت خراب ہو جاتی ہے ۔

مردان کے علاقے طورو کا رہائشی 65 سالہ لیاقت بابا ایک ٹیکسی ڈرائیور ہے جو پتھروں کو بھی کھاجاتاہے، اسے بارہ سال پہلے پتھر کھانے کی لت پڑی اور اب یہ حالت انتہائی پختہ ہوچکی ہے۔

روزانہ آدھا پاؤ اور مہینے میں چار کلو تک پتھر کھانا لیاقت بابا کا معمول ہے لیکن اس کے باوجود نہ صرف ان کے دانت مضبوط ہیں بلکہ ان کا معدہ اور گردے بھی صحت مند ہیں ۔

بابا جی کے بھتیجے اور پڑوسی کا کہنا ہے کہ وہ بابا جی کو پتھر کھانے سے منع کرتے ہیں لیکن وہ اپنی عادت سے باز نہیں آتے ۔

لیاقت بابا نے اپنے گھر میں پہاڑی پتھر بڑی تعداد میں جمع کر رکھے ہیں جسے وہ اپنے موڈ کے مطابق کھاتا رہتا ہے ۔
تازہ ترین