سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) سیکرٹری آبپاشی پنجاب نے سیالکوٹ کے شہری اور دیہی علاقوں کو سیلاب سے محفوظ کرنے کے لئے پانچ ارب روپے سے ڈرین سکیموں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز اجراءکر دیا گیا جس کے تحت پٹھان والی ڈرین سکیم ، نالہ ایک کی دیوار، کھدائی نالہ پلکھودریائے توی پر سٹوننگ شامل ہے جن پر 5ارب روپے سے زائد رقم کی لاگت آئے گی۔