کراچی(نیوزڈیسک) چینی سرمایہ کاری کے باعث گوادر شہر کی زمین کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں بڑے پیمانے پر رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والی ایک فرم نے گزشتہ سال سیکڑوں ایکڑ زمین قیمت خرید سے 10گنا زائد میں فروخت کی اور بھرپور منافع کمایا،فرم نے مذکورہ زمین12سال قبل گوادر میں متوقع ڈیپ سی پورٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے خریدی تھی، رئیل اسٹیٹ گروپ کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا ہےکہ انہیں اندازہ تھا چین کو بحرہ عرب تک رسائی کےلیے ایک راستے کی ضرورت پڑے گی اور آج تمام راستے گوادر تک جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ گوادر میں سی پیک منصوبے کے تحت انفرااسٹرکچر اور توانائی کے منصوبے جاری ہیں۔