صوابی( نمائند ہ جنگ ) ضلع صوابی میں قتل کی مختلف وارداتوں میں شوہر نے پہلے بیوی کو اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جب کہ بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ قائم خان سکنہ مانیری پایاں نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ عاصم نے گھر کے اندر موجود اپنی بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد ازاں اپنے آپ پر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ عاصم چند ماہ قبل متحدہ عرب امارات میں مزدوری کر نے کے بعد واپس اپنے گھر آیا تھا جس پر والد نے اس سے جلد واپس آنے کی وجہ پوچھی جس پر طیش میں آکر انہوں نے گھر میں موجود پہلے اپنی بیوی پر اور بعد ازاں خود پر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا دریں اثنا ء موضع پنج پیر میں عبداللہ نے اپنے گھر کے اندر اپنے بڑے بھائی نظر افشاء پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل یوں بیان کی کہ مقتول نے گھر کے اندر پودا لگایا تھا جسے ملزم نے بعد ازاں اکھاڑنے پر تکرار کے بعد چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو موت کے گھات اُتار دیا مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔