• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، پتنگ کی ڈور نے ایک شخص کی جان لے لی

Kite Flying Claims One Life In Rawalpindi
راولپنڈی میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے، صدر کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ 10بچے زخمی ہوگئے،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بسنت پر پابندی کے حکم کے باوجود راولپنڈی میں بھرپور انداز میں بسنت منائی جاری ہے۔

پولیس نے گزشتہ کئی روز سے پتنگ بازی کے خلاف گلی گلی محلہ محلہ مہم شروع کررکھی تھی اور بچوں کی پکڑ دھکڑ کی تاہم راولپنڈی کے شہریوں نے کسی بھی حکم کے خلاف جاتے ہوئے اور پولیس چھاپوں کے خوف کے بغیر بھرپور طریقے سے پتنگ بازی کی۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق راولپنڈی کے علاقے صدر میں ایک شخص گلےپر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا، پتنگ بازی کے دوران منچلوں نے رات بھراور آج دن بھر چھتوں پر ساؤنڈ سسٹم لگا کر کیمیکل ڈور کا کھلے عام استعمال کیا، جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے شدید ہوائی فائرنگ سے خوف کی فضا قائم رہی۔

پولیس ترجمان کے مطابق پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 56مقدمات درج ہوئے، شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ خود پولیس اہلکار مبینہ طور پر پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرتے رہے ہیں۔
تازہ ترین