کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی الیکشن کمشنر شریف خان خلجی نے کہاہےکہ تنظیم کے انتخابات مکمل ہوگئے،صوبائی صدر سید ثناء اللہ آغااورجنرل سیکرٹری وقاص خان کھوسہ منتخب ہوگئے ہیں،یہ بات انہوں نے جمعہ کونومنتخب عہدیدارروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،انہوں نےکہا کہ چار ماہ قبل آئی ایس ایف کی سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت سے مجھے بلوچستان میں تنظیم سازی کیلئے الیکشن کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیااور میں نے تمام ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کے انتخابات کرانے کے بعدڈویژنل صدور کے ووٹوں سے صوبائی الیکشن کا انعقادکیا،جس میں عمران خان ٹائیگر پینل نے کامیابی حاصل کی اور صوبائی صدر سید ثناء اللہ آغا جبکہ وقاص خان کھوسہ صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے،انہوں نے کہاکہ نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری مشورے سے دیگر عہدیداروں کا اعلان کریں گے جبکہ مارچ کےآاخر میں حلف برداری کے سلسلے میں کنونشن ہوگا،جس میں پارٹی اور تنظیم کےمرکزی اور صوبائی عہدیدار بھی شرکت کریں گے انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ صوبائی الیکشن میں تین پینلوں نے حصہ لیا۔