• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن ٹینس سے قبل کئی اسٹار پلیئرز مسائل سے دوچار

سڈنی ( جنگ نیوز ) سال کا پہلا بڑا ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن پیر سے میلبورن میں شروع ہونے والا ہے۔ لیکن اس سے قبل ہی کئی اسٹار پلیئرز مختلف وجوہ کی بنا پر ایونٹ سے دستبردار ہوچکے ہیں جبکہ بہت سے کھلاڑی آسٹریلیا کی شدید گرمی سے پریشان ہیں۔ خواتین میں دنیا کے ٹاپ 10 میں سے آٹھ پلیئرز انجریز یا مختلف عوارض میں مبتلا ہیں۔ اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ جرمنی کی اینجلک کربر ہیں جو سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں ایکاترینا مکارووا کیخلاف میچ کے دوران پیٹ کے مرض میں مبتلا ہوکر دستبردار ہوگئیں۔ ان سے قبل اگنیسکا راڈونسکا، پیٹرا کویٹووا، لوسی سفارروا بھی سڈنی ٹورنامنٹ سے فٹنس مسائل کے سبب باہر ہوگئی تھیں۔ اسی طرح عالی نمبر ایک سیرینا ولیمز، سائمونا ہلیپ اور گاربائن مگوروزا بھی فٹنس مسائل کے سبب گذشتہ ہفتے میں اپنے میچز ادھوے چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں تھیں، اس صورت حال نے آسٹریلین اوپن کئے منتظمین کو پریشانی سے دوچار کررکھا ہے۔ لیکن حکام پرامید ہیں کہ چند روز میں حالات میں بہتری آئے گی اور میگا ایونٹ میں تمام سپر اسٹارز بھرپور انداز سے شرکت کریں گے
تازہ ترین