سرگودھا (نامہ نگار) ملک میں جاری حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر جمعہ کے روز سرگودھا میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا۔ شہر کی تمام مساجد‘ امام بارگاہوں کے علاوہ جمعہ بازار سمیت اہم مقامات پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ۔پولیس نے ضلع بھر میں جمعہ کے اوقات کے دوران پولیس گشت کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔