• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ : ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوشن کا مطالبات کے حق میں احتجاج

ٹھٹھہ (نامہ نگار)  ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوشن اور ڈسٹرکٹ اٹارنی آفیس ٹھٹھہ کے افسران اور ماتحت عملے نے انچارج ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر غلام مصطفیٰ لغاری، ڈی ڈی پی پی بلاول کلوڑ، ڈی ڈی اے شمس الدین سومرو و دیگر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ ٹھٹھہ کی عمارت کے سامنے صبح دس بجے سے بارہ بجے تک علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔  اس موقع پر مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوشن کے ملازمین اور اٹارنی آفیس کے ملازمین کو تین بنیادی تنخواہ الاؤنسز، یوٹیلٹی الاؤنسز، سروس اسٹرکچر دے کر ان کی تنخواہیں عدلیہ ملازمین کے برابر کی جائیں اور ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 27 فروری کو مطالبات کے حق میں مکمل ہڑتال کریں گے اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سندھ بھر میں نئے سرے سے حکمت عملی تشکیل دے کر احتجاج کریں گے۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کا اجلاس بار کے صدر غلام اکبر پہنوں عقیلی کی صدارت میں ہوا جس میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوشن  اور ڈسٹرکٹ اٹارنی آفیس کے ملازمین کے مطالبات کے حق میں ایک قرارداد منظور کی گئی اور ان کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین