• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن :پاک افغان بارڈر مسلسل بند،صرف ویزے کے حامل افراد کو افغانستان جانے کی اجازت دی گئی

چمن(نامہ نگار) دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر پاک افغان چمن بارڈر ہفتے کو نو اں دن بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کےلیے بند رہاتاہم گزشتہ روز پاسپورٹ ویزا پر پیدل افراد کو افغانستان جانے کی اجازت دی گئی پاک افغان چمن بارڈر باب دوستی بدستور 9 ویں روز بھی سیل رہا جبکہ نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں پھنسے افغان شہری پاسپورٹ ویزا پر افغانستان میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ پاسپورٹ ویزا پر افغانستان جانے والوں میں کچھ پاکستانی شہری بھی شامل تھے ،جبکہ جزبہ خیر سگالی کے تحت کئی میتوں کوبھی پاکستان سے افغانستان اور پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے دوسری جانب افغان حکام کی جانب سے ویزا پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی پاسپورٹ ویزا پر افغانستان جانے والوں کےلئے باب دوستی کے بجائے غیر روایتی راستہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین