فلوریڈا (جنگ نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب اپنی انتہاوں پر پہنچ گیا۔باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمدعلی مرحوم کے بیٹے محمد علی جونئیر کو فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر دو گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا۔اس دوران ان سے سیکورٹی اہلکاروں نے تعصب پر مبنی سوالات کئے اور پوچھا کہ کیا تم مسلمان ہو؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد علی جونئیر اپنی والدہ خلیلا علی کے ساتھ جمیکا سے7 فروری کو امریکا واپس لوٹے تھے۔ لیجنڈ باکسر محمد علی کے بیٹے کو فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر 2 گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا۔محمد علی جونئیر نے ہوم لینڈ اور محکمہ خزانہ کے خلاف عدالت جانے پرغور شروع کر دیا۔ محمد علی کی بیوہ خلیلا علی بیٹے کو حراست میں لیے جانے سے لا علم ہونے کے سبب پریشان پھرتی رہیں۔