شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )بلدیہ شیخوپورہ کے وائس چیئرمین چودھری احسان مجید گجر نے گزشتہ روز بلدیہ شیخوپورہ کے 10 مختلف بلدیاتی وارڈز کا دورہ کیا ، احسان مجید گجر نے مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام وارڈز میں بلا امتیاز وتفریق روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی رپورٹ ان کے دفتر بھجوائیں اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی ،لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔