ڈسکہ(نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقہ مندرانوالہ کے یاسر مسیح کی عظیم وغیرہ کیساتھ مقدمہ بازی چل رہی تھی گزشتہ روز یاسر مسیح کا بھائی ارشد مسیح اپنے گھرمیں موجودتھاکہ اسی دوران ملزمان عظیم ساگر‘شاہد مشتاق ‘سفیان ‘شمس اور 13کس نامعلوم مسلح ڈنڈے سوٹے ان کے گھرمیں گھس آئے اور آتے ہی نوجوان راشد مسیح کو تشددکرکے شدیدزخمی کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔