گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے کہا ہے کہ فرائض کی ادائیگی اورعوام کی خدمت کرنے والے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر 50ہزار سے 3لاکھ روپے تک کا انعام دیا جائے گا ‘وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بنائی گئی ڈسٹرکٹ انسنٹیو ریوارڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کوبہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز ہی حقیقی معنوں میں عوام کے مسیحا ہیں ۔