• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شریک ہوں گے

Ch Shujaat Will Participate In Peoples Party Apc
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدرری شجاعت حسین نے پیپلز پارٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ۔ پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کےمعاملے پر 4مارچ کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان کررکھا ہے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نئیر بخاری ، قیوم سومرو اورثمینہ گھرکی نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، وفد نے ق لیگی قیادت کو اے پی سی میں شمولیت کی دعوت دی جوچوہدری شجاعت حسین نے قبول کر لی تاہم اے پی سی میں ن لیگ کی شمولیت پر تحفظات کا اظہارکیا ،نیر بخاری کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے حکومت سنجیدہ نہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کوئی بھی قومی یا عوامی مسئلہ ہو، وہ کبھی پیچھے نہیں ہٹے،حکمرانوں کی فوجی عدالتوں میں بدنیتی شامل ہے، ماضی میں ق لیگ نے مدرسوں کیخلاف کارروائی کی مخالفت کی تھی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو کاکہناتھا کہ ن لیگ کو اے پی سی میں مدعو نہیں کیا جارہا کیونکہ ن لیگ کی وجہ سے ہی مسئلہ ہے، اے پی سی میں حل نکال کر ن لیگی حکومت کے سامنے رکھیں گے۔
تازہ ترین