• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں1 لاکھ 43 ہزار افراد کا مددگار فوڈ بینکس سے رابطہ

One Lac 43 Thousand People Contacted Madadgar Food Banks In Belgium
حافظ انیب راشد...بلجیم میں بڑھتی ہوئی غربت کے باعث گزشتہ سال ایک لاکھ تینتالیس ہزار افراد نے خوراک کے حصول کیلئے مددگار فوڈ بینکس سے رابطہ کیا۔

یہ بات بیلجین فوڈ بینکس فیڈریشن کے ذمہ دار الفونس ڈی واڈر نے گزشتہ روز بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید پانچ ہزار افراد نے ہم سے سامان کے حصول کیلئے رجوع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ملک میں رہائشی کرائے اور توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوارہا ہے جس سے کم آمدنی والے افراد جن میں سنگل مائیں، بے روزگار افراد اور پینشن لینے والے بزرگ شامل ہیں، ان کیلئے مہینہ پورا کرنا مشکل ہورہا ہے۔

بلجیم میں 9 فوڈ بینکس ہیں جو ملک بھر کی 626 ذیلی تنظیموں کے ذریعے یہ امداد فراہم کرتے ہیں۔ فوڈ بینکس سے مدد حاصل کرنے والے کیلئے ضروری ہے کہ اس کی آمدن 740 یورو سے زائد نہ ہو جبکہ فوڈ بینک تقسیم کرنے کیلئے خوراک بڑے اسٹوروں، ہول سیلرز اور دیگر ذرائع سے اکٹھی کرتے ہیں۔
تازہ ترین