لندن ( نیوز ایجنسیز )عالمی چیمپئن مینی پاکیو نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا چیلنج آخر کار قبول کرہی لیا۔ عامر اور فلپائنی باکسر مینی پاکیو 23 اپریل کو مدمقابل ہونگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عامر خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مینی پاکیو اور اس کی ٹیم کے ساتھ سپر فائٹ کے معاملات طے پا گئے ہیں۔البتہ دونوں کہاں مد مقابل ہونگے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ م خیال ہے کہ مقابلہ عرب امارات میں ہو گا۔ تاہم عامر خان نے کہا ہے کہ فائٹ کیلئے امریکا اور برطانیہ کے نام بھی زیر غور ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مینی پاکیو عامر خان کو ایک فائٹ میں شکست دے چکے ہیں۔ فلپائن میں سینیٹ کے رکن اور سپر اسٹار کا درجہ رکھنے والے پاکیو گیارہ مرتبہ کے عالمی چیمپئن ہیں۔ دوسری جانب 38 سالہ پاکیو کہنا ہے کہ میرے پرستار یہی چاہتے ہیں اور میں ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے 23 اپریل کو عامر خان کے خلاف رنگ میں اتروں گا۔ عامر خان نے آخری فائٹ مئی 2016 میں لڑی تھی اور میکسیکو کے سال کنیلو الواریز نے انہیں ناک آؤٹ کردیا تھا۔ عامر خان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے تیز فٹ ورک اور ہاتھ کی رفتار سے مینی پیکیو کو پریشان کر سکتے ہیں۔ مینی پاکیو اور عامر خان ماضی میں ایک ہی ٹرینر فریڈی روش کے ہاں ٹریننگ کرتے رہے ہیں اور وہ دوران تربیت ایک دوسرے سے مقابلے بھی کرتے رہے ہیں۔ عامر خان کچھ عرصے سے ویلٹر ویٹ عالمی چیمپئن مینی پیکیو کو مقابلے کے لیے للکار رہے تھے لیکن ماضی انھوں نے عامر خان سے مقابلہ کرنے سے انکار کیا تھا۔