گوادر( اکبرجندانی/نامہ نگار ) گوادر میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں تیزی کے ساتھ ہی علاقے میں سیکڑوں دفاتر کھلنے لگے جس کے بعدرقبہ جات اور پلاٹ کے داموں میں منہ مانگا اضافہ ہوگیا۔رہائشی اورتجارتی جائیدادوں کے کر اےئے بڑ ھ گئے۔ سر ما یہ کاروں کی بڑی تعداد میں گوادر آمد جاری ہے۔ہوٹل میں کمر ے کم پڑ گئے۔رقم کی ٹرانزیکشن سے بنکوں میں کیش نا یاب ہوگئ۔گوادر میں ماضی کی طرح ایک مر تبہ پھر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں تیز ی آ ئی گئی ہے سابقہ صدر پا کستان جنر ل (ر) پر ویز مشر ف کی جانب سے گوادر پورٹ کا افتتاح کر نے کے بعد گوادر رئیل اسٹیٹ کے کا روبار کا جنت بن چکا تھا ۔اب چائنا کی جا نب سے گوادر پورٹ کاانتظام سنبھالنے اور چائنا سے بذ ریعہ سٹرک تجارتی قافلے کی گوادر آ مد اور بیرون ملک روانگی کے بعد گوادر کی زمینیں سو نا بن گئی ہیں۔گزشتہ تین چار ماہ کے دوران گوادر رئیل اسٹیٹ کے کا روباری افراد کےلئےجنت بن کر عروج کو چھو رہا ہے جس کے بعد تحصیل گوادر کے علاوہ پسنی اور قر ب و جوار کی زمینوں کی قیمتیں بھی کئی گنا ہ بڑ ھ چکی ہیں بالخصو ص تحصیل گوادر کی رقبہ جات کے علاوہ نیو ٹاؤن اور سنگار ہا ؤسنگ کی پلاٹوں میں خر یداروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اورا ن کے داموں میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔گوادر کی زمینوں کی اہمیت کے پیش نظر گوادر شہر میں سیکڑوں کی تعداد میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ نے اپنے دفاتر بھی قائم کردیے ہیں اور ملک بھر سے آنے والےسر ما یہ کاروں نے گوادر میں ڈھیر ے ڈالے ہیں۔رئیل اسٹیٹ کے کا ر و بار میں تیزی آ نے کے بعد پا کستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی ڈومیسٹک طیا روں کے ذ ریعے سر ما یہ کاروں کی آمد و رفت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ قیام و کھانے پینے کے لیے شہر بھر کے ہوٹل بھی کچھا کھچ بھرچکے ہیں جہاں رہائش کے لیے کمروں کا حصول بھی ناممکن ہو گیا ہے ۔علاوہ ازیں شہر بھر میں رہائشی اور تجارتی جائیدا دوں کے ما ہانہ کر ایے بھی بڑ ھ چکے ہیں۔دریں اثناء رہائشی گھر اور دکان کا حصول مشکل بنتا جارہا ہے جبکہ رقم کی بڑی تعداد میں ٹرانزکیشن کے باعث شہر کے متعدد بنکوں میں کیش بھی نا یا ب ہونے کی شکا یات موصول ہورہی ہیں۔