سیالکوٹ،اگوکی (نمائندہ جنگ،نامہ نگار ) ریلوئے لائن عبور کرتے ہوئے سیالکوٹ میں کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے نیچے آکرغریب گھرانے کی 21سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی ہے ، ۔ریلوے ترجمان کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے مسافروں کو لے کر سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن آرہی تھی کہ ریلوے اسٹیشن سے دو فرلانگ دور تلواڑہ مغلاں کے قریب اس کے نیچے غازی پور کی رہائشی 21سالہ زبیدہ بی بی ہلاک ہوگئی ۔ زبیدہ بی بی کی چھوٹی بہن رخشندہ بی بی کے مطابق مرنے والی لڑکی مقامی فیکٹری میں کام کرتی تھی ۔ محلہ داروں کے مطابق شادی کے بعد وہ خاوند کی طرف سے تشدد کے واقعات کی وجہ سے دلبرداشتہ تھی اور ریلوے لائن کے ساتھ پیدل گھر جارہی تھی کہ ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی جس کے جسم کے دو ٹکڑے ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نے مرنے والی لڑکی کی نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے ۔حادثہ کے بعد مردوخواتین اور بچے موقعہ پر جمع ہوگئے اور ہرآنکھ اشکبار ہوگئی ہے ۔ریلوئے انتظامیہ کے مطابق عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے حادثہ کی تحققیات کی جائے رہی ہے۔