سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ کوتوالی کے علاقہ کمشنر روڈ پر واقع الطاف ہوٹل میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے طالبعلم آئے اور ہوٹل مالک الطاف کو مفت کھانا اور روٹیاں نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے کولڈ ڈرنکس کی بوتلیں توڑنے کے ساتھ سالن سے بھرا برتن الٹا دیا۔ الطاف نے بتایا کہ وہ طابعلم ایک ماہ سے اس سے روازنہ دوپہر کے وقت کھانا بلا معاوضہ لیجاتے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے چند طالبعلم کالج کے ارگرد میں موجود دوکانداروں کو تنگ کرتے ہیں جسکی شکایت پرنسپل کالج صابر نذیر بٹ کو بھی دی گئی مگر انہوں نے اس جانب توجہ نہ دی۔