سیالکوٹ،ڈسکہ(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) سیالکوٹ کے موضع وڈالہ سندھواں کے رہائشی امیر معاویہ کی بیوی فائزہ گھر میں کھانا بنا رہی تھی کہ گیس پائپ لائن سے گیس کے اخراج ہو نے کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی آگ لگنے سے فائزہ بی بی ، امیر معاویہ اور ان کے تین بچے جھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لیئے گورنمنٹ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔