سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس سیالکوٹ میں ریٹائر بیوہ بزرگ مرد و خواتین اپنی پینشن، پے فکسیشن اور جی پی فنڈ کے حصول کے لئے پریشان ہیں۔ اکاونٹینٹ جنرل پنجاب کو اپنی تحریری درخواست میں سابق ٹیچر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول فہد سعید نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس سیالکوٹ میں تعینات ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر ون اور ٹو ہفتہ میں کم از کم تین دن غیر حاضر رہتے ہیں جسکی وجہ سے سائلین کو خاصی مشکلات کا سامنا درپیش رہتا ہے بالخصوص عمر رسیدہ مرد و خواتین انتظار کی زحمت اور ذہنی کوفت سے دوچار ہو تےہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال صرف محکمہ تعلیم کے ریٹائر ملازمین کے ساتھ پیش نہیں بلکہ محکمہ صحت اور محکمہ کے علاوہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹس کے چھوٹے ملازمین کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک روا رکھا جاتا ہے جسکی بنا پر انہیں دفتر میں موجود ٹاوٹ مافیا کا سہارا لینا پڑتا ہے کیونکہ اسکے بغیر انکی جائز درخواستوں پر بلاجواز اعتراضات لگا دیئے جاتے ہیں۔