سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سنی تحریک کے رہنماؤں کی قیادت میں صدائے کشمیر مارچ میں شمولیت کےلئے سیالکوٹ سے قافلہ لاہور روانہ ہو گیا۔اس موقعہ پر پاکستان سنی تحصیل کے رابطہ کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا بازار گرم ہے لیکن وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بیرون ملک سیر و تفریح سے فرصت نہیں ۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ پاک فوج اور پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو نوز لیگ کیوں پس دیوار کیوں ڈال رہی ہے اور اسلام آباد لال مسجد کے خطیب مولوی عبد العزیز جو کہ خود کو پا کستان میں دعش کا حمایتی اور سرپرست کہتا ہے جبکہ اسی مولوی کو پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پشت پناہی حاصل ہے۔