سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ سمیت ملک بھر کے اہم ائیرپورٹس پر سیکورٹی انتظامات کو موثر کرنے کی خاطر چہرہ شناخت کرنے والے سسٹم لگانے کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔ سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے علاوہ ملک دیگر اہم ائیرپورٹس پر ریڈبک میں شامل افراد کے علاوہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کی چہرہ شناسائی کے لئے جدید سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ایسے سماج دشمن عناصر پر نظر رکھی جاسکے۔ اس ضمن میں حکومت جاپان کی جانب سے45کروڑ روپے کی امداد بھی دی جائے گی۔