لاہور (نمائندہ جنگ ) آل پاکستان نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ عباس زیب اور عزیر شوکت نے جیت لی۔ فائنل کے مہمان خصوصی سیکرٹری اسپورٹس نیئر اقبال تھے۔ انڈر 19 کے فائنل میں کے پی کے عباس زیب نے اپنے ہی صوبے کے ذیشان گل کو 11-8, 11-7, 6-11, 11-8 سے ہرا کر نیشنل چیمپئن شپ جیت لی۔ انڈر 17 کے فائنل میں ایئرفورس کے عزیر شوکت نے پنجاب کے عزیز رشید کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 15 مقابلوں میں کوشل ریاض نے علی شیر کو 11-6, 11-13, 12-10, 11-2 سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔ انڈر 13 بوائز میں پی اے ایف کے محمد حمزہ نے اپنے ہی محکمے کے محمد امجد کو سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 11 میں خاقان ملک نے عثمان ندیم بٹ کو سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ اختتامی تقریب میں سیکرٹری اسپورٹس نیئر اقبال نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔