سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات برائےسال 2017یکم مارچ سے شروع ہونگے جس کے لئے طالبعلموں کو رول نمبر ارسال کردئیے گئے ہیں جن پر ان کا امتحانی سنیٹر اور گروپ درج ہے۔امتحانات کے لئے سیالکوٹ کے سرکاری سکولوں میں امتحانی سنیٹرز قائم کرکے وہاں سپر ٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپر ٹنڈنٹ کے علاوہ نگران عملے کی تقرری مکمل کرلی گئی ہے۔