سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی زون 124 سیالکوٹ کا اجلاس امرائے یونین کونسلزمنعقد ہوا ۔ اجلاس میں زون کی ہر یونین کونسل میں درس ہائے قرآن باقاعد گی سے منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کے علاوہ عوام سے رابطہ بڑھانے اور ان میں ملک میں نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ اور پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے جماعت اسلامی سے بھرپور تعاون کرنے کا جذبہ ابھارنے کے لےے کوشش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں نائب امیر ضلع سیالکوٹ محمود اعجاز نے بھی شرکت کی ۔