شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) ضلع کچہری میں وثیقہ نویسوں نے اچانک اپنے مطالبہ کے حق میں ہڑتال کردی اور غیر منقولہ املاک کی رجسٹریوں کی تحریر کا کام بھی بند کردیا اور ضلع کچہری میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ رجسٹریوں کا کام دفتری اوقات میں مکمل کیا جائے اور املاک خریدنے اور فروخت کرنیوالے لوگوں کے علاوہ گواہوں اور وثیقہ نویسوں کو سب رجسٹرار کے گھر پر جاکر بیانات قلمبند کروانے پر مجبور نہ کیا جائے بعدازاں وثیقہ نویسوں نے صدر وثیقہ نویس ایسوسی ایشن رانا حسن محمد کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا اور الزام لگایا کہ دوپہر کے بعد رجسٹری کرنے پر بعض افسران علیحدہ 5ہزار روپے وصول کرتے ہیں جس کے باعث وثیقہ نویسوں کے علاوہ وکلاء میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے دریں اثناء سابق صدر بار ایسوسی ایشن ملک نصر اللہ وٹو اور سابق جنرل سیکرٹری طاہر شہزاد کمبوہ نے بھی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ رجسٹریوں میں ہونیوالی کرپشن کو فوری طور پر بند کروائے دریں اثناء سب رجسٹرار آفس کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اورکہا ہے کہ انتظامی ڈیوٹی پر سب رجسٹرار کے جانے کی صورت میں کبھی کبھار رجسٹریاں تاخیر سے کی جاتی ہیں کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں۔