شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)بعض شکایات کی بناء پر ڈی ایچ کیوہسپتال کی میڈیکل لیبارٹری کے کام کے معیار کی چیکنگ کیلئے سرجن ڈاکٹر خاور رفیق کی سربراہی میں ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس کے ممبران میں ڈاکٹر خاور پرویز ،ڈاکٹر نعمت اللہ اور ایڈمن آفیسر ملک لہراسب اعوان شامل ہیں یہ کمیٹی ہر دس روز بعد ایک مریض کے خون کے سیمپل لیکر سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا کریگی ۔