شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )محکمہ صحت کی طرف سے پہلے سے وافر مقدار میں سٹاک میں موجود ٹیکوں کی خریداری کیلئے نیا آرڈر بھی جاری کردیا گیا جس پر اخراجات کا تخمینہ لاکھوں روپے میں لگایا گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ ٹیکے محکمہ صحت کے سٹاک میں 50ہزار کی تعداد میں موجود تھے مگر مبینہ طور پر غلطی سے مزید 25ہزار ٹیکوں کی سپلائی کا آرڈر جاری کردیا گیاجو منسوخ کرنے کے بارے میں دوا ساز کمپنی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔