گجرات (نمائندہ جنگ) ضلع کونسل گجرات نے دوسری ششماہی کیلئے 58کروڑ، 54لاکھ 63ہزار998روپے کے بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جبکہ چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے وائس چیئرمین چوہدری شعیب رضا کی زیر صدارت اجلاس میں بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے ذرائع آمدن کے حوالے سے بتایا کہ ضلع کونسل کو یکم جنوری سے 30جون تک آمدن کا تخمینہ مجموعی طور پر 58کروڑ 54لاکھ63998روپے ہے جبکہ اخراجات 55کروڑ20لاکھ 17610روپے رہنے کی توقع ہے۔