گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)میو نسپل کارپوریشن گو جرانوالہ کے ایوان نے 54کروڑ 49لاکھ روپے کی عوامی فلاحی بجٹ تجاویز متفقہ طور پر کثرت رائے سے منظور کر لیں۔یہ عوامی فلاحی فیصلہ ضلع کونسل گو جرانوالہ کے ہال میں بلدیہ اعلی گو جرانوالہ کے پہلے بجٹ اجلاس 2016 -17میں ایوان نے منظور کیااجلاس کی صدارت سپیکر و ڈپٹی میئر رانا مقصود احمد نے نئے رولزکے تحت کی ایوان سے میئر شیخ ثروت اکرام،ڈپٹی میئرسلمان خالد بٹ،اپوزیشن لیڈر رانا امان اللہ خان،ناصر محمودکھو کھرودیگر نے خطاب کیااور چیف آفیسر خواجہ عمران صفدر نے بجٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔