• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان،قتل کے مقدمے میں ایک ملزم کو عمر قید،دوسرے کو ایک سال قید کی سزا کا حکم

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان ماجد کریم فاروق نے تھانہ دراہمہ کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد شفیع ولد محمد بخش کو عمر قید با مشقت اور ایک لاکھ ر وپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی؂جرمانہ پر مزید 6ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ دوسرے ملزم مرید حسین کو ایک سال قید ،ایک لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ وارثان کو ادا کر نے کا حکم  سنایا،جرمانہ ادا نہ کر نے کی صورت میں مزید قید بھگتنا ہوگی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم محمد شفیع ،مرید حسین ودیگر نے مدعی مقدمہ کی خواتین سے بد تمیزی کی تھی اور روکنے پر  لدھا خان کو سوٹے مار کر قتل کر دیا تھا ۔
تازہ ترین