بہاول پور (سٹی رپورٹر) وکلا پر ہونے والا مقدمہ خارج کرنے کا حکم‘ تفصیل کے مطابق وکلا و انتظامیہ میں چیمبرز کے مسئلہ پر انتظامیہ نے تھانہ کینٹ میں 26وکلا پر مقدمہ درج کرایا تھا جن میں دو خواتین وکلا اور 15نامعلوم وکلا شامل تھے، جسٹس سردار شمیم خان کی عدالت میں صدر ڈسٹرکٹ بار عثمان فاروق ملک کی قیادت میں کیس دائر ہوا، وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے جسٹس سردار شمیم خان نےمقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر ریحان مترو ، عامر چنڑ‘ عامر ضیا‘ سردار ثاقب ‘ عابد مسعود‘ راؤ عامر‘ رانا شاہدٹ‘ حافظ نیاز گرواں‘ انوار الحق گیلانی ‘ سید اشفاق شاہ ‘ مظہر گل ‘ چودھری وسیم ‘ ارشاد متین ‘ سردار عبداللہ اقبال چنڑ ‘ اعظم خاں ‘ اشرف گڈن ‘ خواجہ مصطفی ٰ‘ خواجہ مرتضیٰ ‘ شازیہ جبیں ‘ جمیلہ ناز ‘ شازیہ مجید ‘ رفعت ‘ یاسمین صادق و دیگر نےکہا کہ وکلا پر درج مقدمہ خارج کرانا عثمان فاروق ملک ایڈووکیٹ و دیگر کی انتہائی اہم کاوش ہے ،انہوں نے اپیل کی کہ وکلا پر 2014ء میں بھی ایک مقدمہ درج ہوا تھا اس کے حوالے سے بھی صدر ڈسٹرکٹ بار اور جنرل سیکرٹری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔