لندن( مرتضیٰ علی شاہ) لندن یونیورسٹی کے اورینٹل اور افریقی اسٹڈیز اسکول کے کمپائونڈ میں گزشتہ روز سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر میں بم دھماکے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، انسان کلچر کلب کی یاسمین وہیٹاکر خان نے دوسرے کارکنوں کے اشتراک سے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا،جیو سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار کو نشانہ بنانے والے لاکھوں افراد کو ان کی خوشیوں سے محروم کرنا چاہتے تھے، ہم پاکستان میں انتہا پسندی کے خلاف کھڑے ہونے والوں کی حمایت کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں،۔