• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے سعودی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے سعودی سفیر عبداللہ مرزوق  الزہرانی نے گزشتہ روز ملاقات کی ،ملاقات  میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا باہمی تعاون اپنے عوام اور مسلم امہ کے مفاد میں جاری رہے گا، حرمین شریفین کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کا محبت اور مذہبی عقیدت کا رشتہ ہے،پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،عبداللہ مرزوق الزاہرانی نے کہا کہ دوستانہ تعلقات کے فروغ میں میڈیا کا کردار اہم ہے، اطلاعات و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ضروری ہے، سعودی سفیر  نے  وزیر مملکت کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ۔   
تازہ ترین