• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی شوگر ملز منتقلی کیس،وکیل پنجاب حکومت کے دلائل مکمل،اعتزاز احسن کل جوابی دلائل دینگے

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کے ارکان کی ملکیت شوگر ملز کی ایک اضلاع سے دوسرے اضلاع منتقلی کے معاملے پر کارروائی2 مارچ تک ملتوی کردی ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شریف خاندان کی تین شوگرملز کی منتقلی کے معاملے پر دوسرے روز بھی سماعت کی۔ کارروائی کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے اور آگاہ کیا کہ 2016 کے نوٹیفکیشن کے تحت شوگر ملز کی منتقلی میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ خواجہ حارث نے  دلائل مکمل کرلیے۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے وکیل اعتزاز احسن کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر جوابی دلائل دیں۔ شوگر ملز کی منتقلی کے معاملے مزید کارروائی دو مارچ کو ہوگی۔
تازہ ترین