• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہیں سے محروم میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے ملازمین کادھرنا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نئے بلدیاتی نظام کی سزا ٹاؤنز سے منتقل میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے سینکڑوں ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں ۔ متاثرین کا احاطہ بلدیہ میں دھرنا ، شدید احتجاج ، نعرے بازی ، ماتم ، سینہ کوبی کا سلسلہ فرداً فرداً جاری رہا ۔ متاثرین نے میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) آصف ، ڈی سی گوجرانوالہ محمد عامر جان سے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پاکستان ایپکا گوجرانوالہ و دیگر مزدور نمائندہ تنظیموں نے فوری ادائیگیوں کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ ملازمین ٹاؤنز کے خاتمہ پر خوشیاں منا رہے تھے تاہم ان کی خوشیاں عارضی ثابت ہو گئیں۔ دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں میں فاقے ، اداسیاں چھائی ہوئی ہیں ۔
تازہ ترین