گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تر قیاتی پروگرام2016-18 کے تحت ڈویژن میں 1471 سکیمیں 4266 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی‘سکیموں کی افادیت یقینی بنانے کیلئے کی فنڈز متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کی وساطت سے خرچ کئے جائیں گے ‘ ۔ وہ دفتر میں بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کررہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کمشنر آفس میں ان کے ساتھ موجود تھے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بطور ویڈیو لنک اجلاس سے منسلک رہے ۔