گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی گوجرانوالہ میاں امجدمحمودنےمستحق طلباء وطالبات کی مفت تعلیم‘ یونیفارم اورکتابوں کیلئےاداروں کے پرنسپل کو55لاکھ92ہزارروپےکےچیک جاری کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ اس رقم کومستحق طلباء وطالبات کی مفت تعلیم کیلئے احسن طریقہ سےتعلیمی سرگرمیوں کیلئےخرچ کیاجائے،اس موقع پر عبدالحفیظ قریشی ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسربھی موجودتھے۔