اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان کے ایوان بالا اور کیوبا کی قومی اسمبلی کے مابین ہوا نا میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد قانون سازی اور پارلیمانی امور میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونا ہے۔اس موقع پر چیئرمین میاں رضاربانی نے کہا کہ مفاہمتی یاداشت کی بدولت پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ دونوں ملکوں کی پارلیمانوں ، حکومتوں اور عوام کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک اور ان کی ہم منصب مس میر یام بریٹو سروکا نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔اس موقع پر پاکستانی وفد کے اراکین اور کیوبا کی قومی اسمبلی کے صدر بھی موجود تھے۔