راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے) ایگزیکٹو آفیسر شورکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ فہیم علی کو راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی زینت کو ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی راولپنڈی ریجن لگا دیا گیا ہے ، وہ 7مارچ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی ، یہاں سے پہلے ہی خورشید خان کاکراچی ریجن میں تبادلہ کیا جا چکا ہے جو 7مارچ کو چارج چھوڑیں گے،ڈی جی ایم ایل اینڈ سی ہیڈکوارٹر آفس نے ان تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔