اسلام آباد (نمائندہ جنگ)او جی ڈی سی ایل نے کرک اور سکھر میں گیس کے کنویں دریافت کیے ہیں نئی دریافت سے یومیہ 23.50ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی ۔گزشتہ روز وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نےاو جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس و تیل کی دریافتوںسے ملک میں گیس کی قلت پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دریافتوں کی پیداوار کو جلد ہی سسٹم میں شامل کر دیا جائے گا۔ایکسپلوریٹری ویل تھل ایسٹ01 ضلع سکھر سندھ میں واقع ہے ۔ بلاک 2769- 15 ( تھل) سو فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے ۔