حب ( نامہ نگار) جماعت اسلامی یوتھ پی بی 45حب کے صدر محمد جان مری نے کہاہےکہ کلچر ہرقوم کی شناخت ہوتی ہے ہر قوم کو اپنی پہچان برقرار رکھنے کیلئے کلچر ڈے منانا چاہئے تاکہ ان کی شناخت پوری دنیا تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچی کلچر حیا اور خودداری کا آئینہ دار ہے جس کی تہذیب میں اسلام کے بنیادی اصول شامل ہیں جنکے آباؤاجداد نے غیر وں کی غلامی کے بجائے شہادت کی موت کو ترجیح دی اور ہمیشہ سراٹھا کر جینے کا اصول اپنایا دو مارچ کا دن ہمیں اسی کی یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام سے اپنے رشتے کو مزید مضبوط کریں۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی تنظیمیں اور طلبہ برادری بلوچی روایات کے مطابق دومارچ کو کلچر ڈے بھر پور انداز سے منایا کریں۔