گجرات (نمائندہ جنگ) آڑھتیوں نے فروٹ منڈی میں دکانیں الاٹ نہ کرنے پر ضلع کونسل ہال کے سامنے بیوی، بچوں سمیت احتجاجی مظاہرہ کیا، آڑھتیوں نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، آڑھتیوں کا کہنا تھا کہ نئی فروٹ منڈی میں دکانوں کی الاٹمنٹ کے سلسلہ میں لاکھوں روپے ادائیگی کرنے کے باوجود انہیں دکانیں الاٹ نہیں کی گئیں، ہمارا کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے ، ڈی ایس پی لالہ موسیٰ نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اورنگزیب بٹ کو میرٹ پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی انہوں نے فیصلہ نہیں کیا، احتجاج کے موقع پر ضلع چیئرمین چوہدری تنویر نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ان کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔